جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شہباز گل کو اسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے علاج کے لیے قائم کردہ میڈیکل بورڈ نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کل صبح تک پمز اسپتال میں زیرِ علاج رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کی بعض ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں، ان کی بعض ٹیسٹ رپورٹس رات کو موصول ہوں گی، ان کے تمام ٹیسٹ کے نتائج مدِ نظر رکھ کر ڈسچارج کا فیصلہ ہوگا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ’شہباز گل پر پولیس کسٹڈی میں ٹارچر ہو رہا ہے‘

آج شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ڈسٹرکٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ چار سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا، انہیں بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور وہ ضرورت پڑھنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز گل کو سانس میں مسئلہ اور وہ جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں، کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب انہیں درد ہے۔

میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی رہنما کا ایکسرے ، یورین اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، انہیں مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں