تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اپوزیشن جلسوں کو روکنے کیلیے طاقت کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اپوزیشن جلسوں کو روکنےکیلئےطاقت کے استعمال سےگریز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں روکا جائے گا البتہ قانون کی خلاف ورزی پر ضابطےکی کارروائی ہر صورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال پربریفنگ دی گئی اور موجودہ سیاسی صورتحال پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسوں کو روکنےکیلئے سرکاری سطح پرمداخلت نہیں کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی پرضابطےکی کارروائی ہرصورت ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن بچانےکیلئےعوام کی زندگیاں خطرےمیں ڈال رہی ہے، اپوزیشن والے شاید مجھےجانتے نہیں میری حکومت بھی چلی جائےتواحتساب پرسمجھوتہ نہیں کروں گا۔

میری حکومت بھی چلی جائےتواحتساب پرسمجھوتہ نہیں کروں گا

انہوں نے کہا کہ خود انکا سارا خاندان باہر بیٹھاہے اور عوام کو اپنے لیے استعمال کر رہے ہیں یہ مینار پاکستان پر 10 جلسے کر لیں حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عوام کی فکر ہے جلسےکو سروس دینے والوں کیخلاف مقدمات ہوں گے ہم جلسہ نہیں روکیں گےان کی خواہش ہےکہ حکومت جلسہ روکے، اپوزیشن تصادم چاہتی ہے،حکومت تصادم کاموقع فراہم نہیں کرے گی۔

اجلاس میں فردوس عاشق اعوان کی فٹبال کک اور جوڈو کا ذکر ہوا تو وزیراعظم نے کہا کہ میں نے دیکھا ہےکہ فردوس عاشق پنجاب جاکربہت ایکٹو ہوگئی ہیں،تحریک انصاف کےلوگوں کواسی جنون کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -