پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

استعفے سے متعلق صدر مملکت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مستعفی نہ ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے جب کہ گورنر خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر صدرمملکت سے متعلق پارٹی میں اعلی سطح کی مشاورت کی گئی اور انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ مستعفی نہ ہوں۔

صدر مملکت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے اور اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی ہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کل وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد یہ عمل قومی اسمبلی سے شروع کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ میں کل ایک سپاہی کے طور پر اپنے مورچے میں کھڑا رہا اس وقت استعفیٰ دینا اپوزیشن کو کھلی چھوٹ دینے کے برابر ہو گا، 95 فیصدارکان سمجھتے ہیں کہ ہمیں میدان نہیں چھوڑناچاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں