ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان کو پارٹی کی سربراہی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کےحکم میں توسیع کر دی۔
جسٹس جواد حسن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کرتی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروایا، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست خارج کرنے کی استدعا کی کہ اسی نوعیت کی درخواست عمران خان نے اسلام آباد ہاٸی کورٹ میں بھی داٸر کی ہے، ایک ہی نوعیت کی درخواست دو عدالتوں میں داٸر نہیں کی جاسکتی۔

- Advertisement -

عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا مسترد کردی، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نہ تو عدالت ہے اور نہ ہی وہ کسی کو نااہل قرار دے سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں