پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں شیڈول 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات شیڈول ہیں۔ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے التوا جب کہ جماعت اسلامی نے انتخابات طے شدہ تاریخ پر کرانے کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

چیف الیکشن کمیشن سلطان سکندر راجا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے ان درخواستوں کی سماعت کی تھی اور جمعے کے روز تینوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جمعے کے روز اس پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کراچی وحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق محفوظ کیا گیا یہ فیصلہ پیر 9 جنوری کو سنایا جائے   گا۔ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں