لاہور: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں دو اہم لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے عطاتارڑاوررانا مشہود کی گرفتاری کےلیے وارنٹ حاصل کرلیے ہیں جبکہ مرزاجاوید،رانامنان اوردیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں پر پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج ہے۔
ادھر پنجاب پولیس نے دوبارہ رانا مشہود احمد خان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے جس پر لیگی رہنما نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکرالیکشن میں بیلٹ پیپرپرسیریل نمبرلگا کردھاندلی کی گئی اور دوسری جانب یہ لوگ نشاندہی پرممبران پر پرچے کٹواتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دن لوٹے اندر کیسے گئے؟
اپنے ٹوئٹ میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ دھونس اور دھاندلی نہیں چلے گی، آج بھی دور حاضر کے سول ڈکٹیٹر کے سامنے نہیں جھکوں گا ،کلمہ حق بلند کرتا رہوں گا۔
اس سے قبل رانا مشہود نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب پولیس کی نفری کچھ دیرقبل میرے گھر پہنچی اور چھاپہ مارا، پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے مگرمیں گھرموجود نہیں تھا۔
لیگی رہنما نے الزام عائد کیا کہ پندرہ اجلاسوں کیلئےآؤٹ کردیا اب گرفتاری کیوں؟ پنجاب حکومت غلط بیانی اور غیر قانونی اقدامات کررہی ہے۔