پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بنکاک ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث بنکاک ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت اوور سیز کے مطابق بنکاک میں پھنسے 160پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کےذریعے وطن واپس لایاجائےگا، محصورپاکستانیوں کی کل رات 8 بجے وطن واپسی ہوگی۔

اس حوالے سے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون مما لک پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مد د کی جا رہی ہے اور بیرون مما لک میں مقیم تمام پاکستانیوں پر گہری نظر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے تما م ائیرپورٹس پر انتظامات مکمل ہیں اور ہوائی اڈوں پر مسا فروں کی ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے ملکی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر رکھا ہے۔

فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث سیکڑوں پاکستانی مختلف ایئرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں جنہیں وطن واپس لانے کے لیے حکومت بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں