تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سیلاب سے نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کا فیصلہ، ڈیڈ لائن 13 ستمبر مقرر

ملک میں سیلاب سے نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے 13 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، نقصانات کا تخمینہ ورلڈ بینک اور پی اینڈ ڈی مل کر لگائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات کے تخمینہ کے بارے میں بین الوزارتی اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک، وفاقی اور صوبائی پی اینڈ ڈی حکام نے شرکت کی۔ سیلاب سے متعلق وزارتوں اور ڈویژنز کے فوکل پرسنز بھی اجلاس کا حصہ تھے۔

تباہ کاریوں پر تخمینہ سروے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور جی بی میں ہوگا۔ ملک گیر جانی و مالی نقصانات کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ سیلاب سے انفرااسٹرکچر سمیت تمام شعبوں کے نقصانات کا اندازہ لگایا جائے گا۔

سیلاب سے نقصانات کی حمتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم 15 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

Comments

- Advertisement -