پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

عوام کی سہولت کیلیے 11 ٹول پلازے ختم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے 11 ٹول پلازوں کو ختم کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے 11 ٹول پلازوں کو ختم کرنےکی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سہولت کیلئے پرزنروین ہوادار بنانےکی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں گندم کی ریلیزپالیسی میں توسیع کافیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نےگندم ریلیز پالیسی میں 2ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائےگندم تشکیل دینےکی منظوری دی گئی وزیرخوراک کابینہ کمیٹی برائےگندم کےسربراہ ہوں گے۔

اجلاس میں پرونشنل اسمبلی آف دی پنجاب استحقاق بل2022کی منظوری اور پرونشنل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروس بل2022کی بھی منظوری دی گئی۔

ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کےکنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنا پر توسیع کی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نےپولیس کیلئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کےفیصلے کی توثیق کر دی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ فرانزک ماہرین کی استعداد بڑھانےاور تربیت کاپروگرام شروع کیا جائے۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ کےدوسرےاجلاس کےفیصلوں کی توثیق کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں