جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، اسلام آباد میں بڑے پبلک پارکس اور چڑیا گھر بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد میں بڑے پبلک پارکس اور چڑیا گھر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں بڑے پبلک پارکس اور چڑیا گھر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارکس میں لیک ویو پارک اور جاپان پارک شامل ہیں۔

لیک ویو پارک اور جاپان پارک میں ویک ایںڈز پر مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد لوگوں کی آمد ہوتی ہے۔

اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مالز اور پناہ گاہوں کو بھی بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے، شاپنگ مالز کو مکمل یا جزوی طور پر بند کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کروناوائرس: کراچی کی3 بڑی تفریحی گاہیں بند کرنے کا اعلان

شاپنگ مالز میں سنیما، پلے ایریا اور فوڈ کورٹ بند کیے جانے کا امکان ہے، فیصلہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، سی ڈی اے کی جانب سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں تین بڑی تفریحی گاہیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جن میں چڑیا گھر، لانڈھی زو اور سفاری پارک شامل ہیں۔

تفریحی مقامات میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بند کیے گئے، ڈائریکٹر چڑیا گھر کا کہنا تھا کہ صورتحال سنبھلنے کے بعد تفریحی گاہوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے پیش نظر تفریحی مقامات کو بند کر رہے ہیں، انسانی جانوں کا تحفظ پہلے ہے،تفریح گاہوں میں صفائی کےساتھ اسپرے بھی کیا جائےگا،تفریحی مقامات کھولنا حکومتی فیصلے سے مشروط ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں