تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پی ٹی آئی کے مزید 4 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید چار اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید چار اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر کے مطابق یہ چاروں ارکان 40 دن سے زائد عرصے سے اسمبلی سے غیر حاضر ہیں۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں صالح محمد خان، غلام محمد لالی، میاں محمد سومرو اور غلام بی بی بھروانہ شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ارکان نے ایوان سے استعفیٰ دیا اور نہ ہی چھٹی کی درخواست دی۔ لگاتار 40 روز غیر حاضر رہنے والے ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفے منظور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو چیلنج کردیا

دوسری جانب حکومت کی ملی بھگت سے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کے اقدام کیخلاف باضابطہ درخواست دائر کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -