ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بلوچستان سے تمام سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب کرانے فارمولہ طے

اشتہار

حیرت انگیز

ایوان بالا کی خالی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو ہونے والے الیکشن میں بلوچستان سے تمام سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کے مابین صوبے سے تمام سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کے حوالے سے فارمولا طے پا گیا ہے اور کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی یہ بھی طے کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو تین، تین جب  کہ جمعیت علما اسلام کو دو نشستیں دی جائیں گے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ہاتھ ایک ایک نشست آئے گی۔

سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کا فیصل واوڈا کی حمایت کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بلوچستان عوامی پارٹی کے کوٹے پر آزاد حیثیت سے سینیٹر کے امیدوار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں