اشتہار

بھارت میں سرکاری افسران کے لیے وی آئی پی حج کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں حج کمیٹی نے پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری افسران کے لیے وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق 20 کروڑ کی مسلمان آبادی والے ملک بھارت سے ہر سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب جاتے ہیں جبکہ اکثریت کو اپنی باری کا انتظار کرتے کئی سال کا عرصہ لگ جاتا ہے۔

 بھارت میں حج پالیسی کے تحت اعلٰی سرکاری افسران کے لیے ہر سال 500 سیٹیں مختص کی جاتی ہیں جس کا کمیٹی جائزہ لے رہی ہے۔

- Advertisement -

حج کمیٹی کی نائب چیئر پرسن منوری بیگم نے اس حوالے سے بتایا کہ حال ہی میں وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ ابھی نافذالعمل نہیں ہوا اور نہ ہی اس معاملے پر فی الحال کوئی اتفاق رائے ہے۔

چیئر پرسن منوری اور کمیٹی کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی عمومی سوچ ہے کہ اونچی سماجی حیثیت ہونے کے ناطے کسی بھی شخص کو  خصوصی مراعات نہ دی جائیں، اسی کے تحت عازمین حج کے لیے بھی وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقین کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد نئی پالیسی تیار کر لی گئی ہے جس کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں