تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قومی کھلاڑیوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ‏پاکستان کرکٹ بورڈ نے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں اور عملے کو بوسٹر ڈوز لگوانے سے متعلق حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ بوسٹر ڈوز ‏مرحلہ وار لگائی جائیں گی۔

پہلےمرحلےمیں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بوسٹرز لگائےجائیں گے جس کا آغاز کل بروز جمعہ سے ہو گا۔ قومی ‏کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کوفائزر کے بوسٹر لگیں گے جس کے بعد دیگر اسٹاف ممبران کو ڈوز لگائے جائیں ‏گے۔

پی سی بی نے ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے ملک بھر میں بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز کیا ہے۔ ٹوئٹر پر ‏جاری پیغام میں این سی او سی نے لکھا کہ 30سال سے زائد عمر کےافراد یکم جنوری سے ‏بوسٹر ڈوز لگوائیں ‏بوسٹر ڈوز آخری خوراک سے6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائےگی۔

Comments

- Advertisement -