تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی سی بی نے ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ ایوارڈز برائے 2021 کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

Image

ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹر ‏

وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان کو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ انہوں نے 2021 میں 1326رنز ‏اسکور کیے۔ رضوان ایک کلینڈرایئرمیں ہزاررنزبنانےوالےپہلےکھلاڑی بھی بنے۔

محمدرضوان کا کہنا ہے کہ مطمئن ہوں کہ2021 میں کارکردگی سےاہم کردار ادا کیا کیلنڈر ایئر2021 ٹی ٹوئنٹی کا ‏ایک غیرمعمولی سال تھا جس کے آغاز میں ہی جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری سےاعتماد ملا۔

بابراعظم ‏

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈےکرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ بابراعظم نے2021 میں 6 اننگز ‏کھیل کر405 رنز اسکور کیے۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ ایوارڈ جیتنے پر خوشی ہے ہمیشہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی گزشتہ سال انگلینڈ ‏کیخلاف 150سے زائدرنزکی اننگزپسندیدہ تھی، کرکٹ میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں مگر غلطیوں سے سیکھنا ‏چاہیے۔

پی سی بی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کیلئے بابر اعظم، فخرزمان، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو نامزد کیا تھا ‏جبکہ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایٸر کیٹگری کیلئے بھی چار امیدوار نامزد ہوئے ہیں، جن میں ارشد اقبال، اعظم خان ‏، محمد وسیم جونیٸر اور شاہنواز ڈاہانی شامل ہیں۔

شاہین آفریدی

متاثرکن پرفارمر2021 کا ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی نےحاصل جیت لیا۔ شاہین آفریدی کو ایوارڈ بھارت کیخلاف ‏ٹی20ورلڈکپ میں وکٹیں لینے پر دیا گیا۔ شاہین نے روہت شرما، کےایل راہول اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں ہمیشہ پاکستان کیلئےعمدہ پرفارمنس کی سوچ ‏لے کر میدان میں اترتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کابولنگ اسپیل یادگار رہےگا اسپیل میں کے ایل راہول کی وکٹ ‏پسندیدہ بال تھی۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر 

محمد وسیم جونیئر کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں حوصلہ ‏افزائی کرنے پر اپنے دوستوں اور اہلخانہ کا مشکور ہوں، پی ایس ایل میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے پر ‏اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکر گزار رہوں گا اب تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کو ہدف بنارکھا ہے۔

حسن علی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار ‏

اسٹار فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ انہوں نے 9 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں ‏حاصل کیں۔ حسن علی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پانا باعثِ فخر ہے راولپنڈی ٹیسٹ میں ‏جنوبی افریقہ کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کرنا کیلنڈر ایئر 2021 کا یادگار لمحہ تھا۔

ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر قرار

صاحبزادہ فرحان کو ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کپ، نیشنل ٹی ٹونٹی اور ‏قائداعظم ٹرافی میں مجموعی طور پر 1869 رنز بنائے۔

امپائر آف دی ایئر

امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ مسلسل دوسری مرتبہ آصف یعقوب نے جیت لیا۔

 

Comments

- Advertisement -