منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

صائم ایوب کو علاج کیلیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر بلے باز صائم ایوب کو فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے جارح مزاج نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب جو گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن فیلڈنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیپ ٹاؤن میں موجود صائم ایوب سے ٹیلفون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کو علاج کیلیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ انہوں نے ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ صائم ایوب کو جنوبی افریقہ سے ہی پہلی دستیاب فلائیٹ کے ذریعہ لندن بھیجا جائے گا اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود ان کے ہمراہ لندن جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپائنٹمنٹ طے کر لی گئی ہے اور وہ نوجوان بیٹر کا تفصیلی چیک اپ کر کے علاج کریں گے جب کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معاملے کے سارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب نوجوان اسٹائلش بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔ ان کی انجری پر بہت تشویش ہے۔ پی سی بی ان کے علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا اور دنیا کے بہترین اسپتال سے ان کا علاج کرائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ صائم ایوب آئندہ ماہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ صائم ایوب گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز فیلڈنگ کے دوران دائیں پاؤں کا ٹخنہ مڑ جانے کے باعث شدید انجری کا شکار اور 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔ اس انجری کے بعد ان کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

صائم ایوب نے حال ہی میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ بالخصوص پروٹیز کو ان کے ہی دیس میں پہلی بار ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں نوجوان بیٹر کی بیک ٹو بیک سنچریوں کا اہم کردار ہے۔

صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سوالیہ نشان بن گئی

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں