اشتہار

نیب کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ 2022 پر من وعن عمل درآمد کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

قائم مقام چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ظاہر شاہ کی زیرِ صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد اجلاس میں نئے ترمیم شدہ ایکٹ 2022 پر من وعن عمل درآمد کا فیصلہ ہوا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی نیب میں جاری انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کا جائزہ لے گی، کمیٹی متعلقہ انکوائری اور انوسٹی گیشن کو سے متعلق اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی جب کہ رپورٹ کو مزید مشاورت اور منظوری کے لیے نیب ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں سابق چیف ہائیڈروگرافر میراج اے سید اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور فنڈز میں خورد برد کا الزم ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور خوربرد سے قومی خزانے کو 794 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ اجلاس میں نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں متعدد انکوائریز کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔ انکوائریز اور انویسٹی گیشنزکو عدم شواہد کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نئے ایکٹ کے تحت منظور انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کی تفصیلات شیئر نہیں کی جائیں گی، نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ہر شخص کی عزت و احترام پر یقین رکھتا ہے، واضح رہے انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات پر شروع ہوتی ہیں جو حتمی نہیں ہوتیں، نیب قانون کے مطابق متعلقہ افراد سے بھی مؤقف کے بعد مزید تحقیقات کا فیصلہ کرتا ہے، انصاف کے تقاضوں کو قانون کے مطابق پورا کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں