ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سی این جی 9 دن بند رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سی این جی اور آر ایل این جی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ ہفتہ کی صبح 8 بجے سے سی این جی 9 دن کے ‏لیے بند کیے جا رہے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر ‏ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں ‏مشکلات کا سامنا ہے ۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ 16 اکتوبر صبح 8 بجے ‏سے 25 اکتوبر پیر رات 8 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‏

- Advertisement -

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے اگر گیس پریشر میں بہتری آئی ‏تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کر دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں