تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلہ کو چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہبازگل کے وکلا نے سیشن عدالت کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
درخواست میں اسلام آبادہائی کورٹ سے آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل کے دوبارہ ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
دوسری جانب شہبازگل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ شہبازگل کودوبارہ پولیس ریمانڈپربھیجےجانےپربہت تشویش ہے ٹارچر کے باعث شہبازگل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔
عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو اغوا کیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جایا گیا پھر دوبارہ پولیس اسٹیشن لےجایاگیا یہ مجھے نشانہ بنانے کی سازش کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازگل کےخلاف اقدامات میرےاورپی ٹی آئی کےخلاف جھوٹےبیانات حاصل کرنے کے لیے ہیں شہباز گل پر تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے کسی بھی ماورائے آئین اور ماورائے قانون کارروائی کامقابلہ کریں گے۔