پیر, جون 16, 2025
اشتہار

مزید 6 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ، فہرست میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

نجکاری بورڈ نے پاکستان کے مزید 6 سرکاری اداروں کو پرائیویٹائزیشن کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مزید 6 اداروں کو اس پرائیویٹائزیشن کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

اجلاس میں مجموعی طور پر 21 اداروں کی نجکاری فہرست پر غور کیا گیا اور 6 نئے اداروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا جب کہ 15 ادارے پہلے ہی فعال فہرست میں شامل ہیں۔

جن اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، ان میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ، جنکو ون، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، جنکوفور، لاکھڑا پاور اور جامشورو پاور شامل ہیں۔

پی آئی اے نجکاری، کمپنیوں نے مزید وقت مانگ لیا

دوسری جانب اجلاس میں پی آئی اے نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستوں میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں