اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پی آئی اے نجکاری، کمپنیوں نے مزید وقت مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے  نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 چیئرمین نجکاری کمیشن عبدالعیلم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے میں مزید توسیع نہیں ہو گی پی آئی اے کی نجکاری میں 10 معروف کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے کمپنیوں نے 15 دن کا مزید وقت مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 مقامی ایئرلائنز بھی انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ کنسورشیم بنا کر آنا چاہتی ہیں پی آئی اے کو 830 ارب نقصان پہنچانے والوں کو نجکاری میں مفاد نظر نہیں آرہا۔

- Advertisement -

وزیر نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کو پاکستان سے محبت ہے پورا اعتماد ہے کہ بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے انہیں قائل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز، پی آئی اے اور ڈسکوز معیشت پر بوجھ ہیں پاکستان کی ترقی روکنے میں نقصان کرنے والے اداروں کا کردار ہے تمام ایئر لائن کا مل کر بھی پی آئی اے کے مقابلے میں حصہ کم ہے، پی آئی اے کے پاس جدہ، مدینہ،چین اور ہانگ کانگ جیسے روٹس ہیں جب کہ پی آئی اے لندن، واشنگٹن اور ٹورنٹو کی براہ راست فلائٹس رکھتا ہے جس دن نئے جہاز آگئے اسی دن پی آئی اے منافع میں چلی جائے گی۔

علیم خان نے واضح کیا کہ نجی شعبہ اور سرمایہ پی آئی اے میں موجود منافع کو سمجھتے ہیں پی آئی اے کی نجکاری 100 شفاف اور میڈیا کے سامنے ہوگی پی آئی اے ملازمین کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین پائلٹس اور عملہ موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں