اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ حکام کو چار ماہ میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کیلیے اقدامات کرنے ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں صوبے کے گنجان آباد علاقوں کے لیے موٹر بائیک ریسپانس یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے جدید آلات اور دواؤں سے لیس ہوگا اور ہنگامی صورتحال میں کام کرے گا۔

- Advertisement -

اجلاس میں حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈیکلیئر کرنے، صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے اور بڑے سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کیلیے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام شروع کرنے کے فیصلے بھی کیے گئے جس میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا ہر تین ماہ بعد مفت چیک اپ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے پی اعلی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے نئی ہیلتھ پالیسی تیار کی جائے اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں کو اپ گریڈ کر کے انہیں صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں