اشتہار

اسکولز بند کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکولز بند کرنے کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے سرکولر جاری کر دیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کی انتظامیہ اسکولز کو معمول کے مطابق چلانے کے پابند ہیں اسکولز کو زبردستی بند رکھنے والے اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کر دیں گے۔

پنجاب حکومت نے کالجز اور یونیورسٹیز کی بندش سے متعلق اعلان کر دیا

- Advertisement -

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری و نجی اسکولز حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ کل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاوہ ملک بھر پرائیویٹ اسکولز ریگولرشیڈول کےمطابق دوبارہ کھل جائیں گے، پنجاب، KPK اور شورش زدہ علاقوں میں تعلیمی ادارے حکومتی پالیسی کے مطابق بند رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترصورتحال، بورڑز و کیمبرج امتحانات اور طلبا کے تعلیمی مستقبل کے مدنظر کل 11مئی بروز جمعرات اسکولز پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاوہ دیگر علاقوں میں ملک گیر کھلیں گے۔

لاہور بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں کشیدہ صورت حال کے باعث جماعت نہم کے مزید دو پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں، یہ پرچے باالترتیب 11 اور 12 مئی کو ہونا تھے۔

بورڈ حکام کے مطابق گیارہ مئی کو جماعت نہم کیمسٹری کا پرچہ جبکہ بارہ مئی کو جماعت نہم اسلامیات کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے، ملتوی ہونے والے دونوں پرچوں کی

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں