جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

پنجاب حکومت نے کالجز اور یونیورسٹیز کی بندش سے متعلق اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب ی نگراں حکومت نے امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث صوبے بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز کو اگلے 2 روز کیلیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیکل کالجز کھلے رہیں گے جبکہ اسکول بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ رات تک ہوگا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شر پسند عناصر کے خلاف زیر وٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی، میانوالی میں امن عامہ کو قائم رکھنے کیلیے فوج طلب کی جائے گی، حساس مقامات کی سکیورٹی مزید بڑھائی جائے گی اور شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے املاک کو نقصانات کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر حملہ آور ہر شر پسند کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، املاک پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، امن و امان قائم رکھنے کیلیے ہر ضروری اقدام کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں