اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

گندم کی قیمت میں کمی سے عوام کو کیا کیا فوائد ملے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ دنوں گندم کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس سے نہ صرف آٹے کی قیمت میں کمی ہوئی بلکہ اس سے متعلقہ دیگر اشیا بھی سستی ہوئیں۔

اے ار وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں گندم کی قیمتوں میں کمی  کے بعد اس سے تیار کردہ اشیا کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں سے قیمتوں کا تقابلی جائزہ منگوا لیا ہے۔

بلال یاسین نے بتایا کہ گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب بھر میں آٹے کے علاوہ میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں بھی واضح کمی ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ 10 کلو آٹے کی قیمت میں 600 سے 700 جب کہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں اوسطاً 1300 روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیر خوراک کے مطابق 80 کلو فائن آٹا اور میدے کی قیمت میں 2770 روپے تک کمی ہوئی جب کہ سوجی 50 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں اوسطاً 1700 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد فائن آٹے کی 80 کلو کی بوری 11 ہزار سے کم ہو کر 8 ہزار 230 جب کہ سوجی کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت 7150 سے کم ہو کر 5450 ہو چکی ہے۔

پنجاب کے وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو حقیقی ریلیف ملا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں