اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

یو اے ای حکومت چاہتی ہے پاکستان بحرانوں سے نکلے اور ترقی کرے: بخیت عتیق الرومیتی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سندھ کے ضلع گھارو میں ہوا سے بجلی بنانے والے پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے قونصل جنرل نے گھارو میں وِنڈ پاور پلانٹ کا دورہ کیا، انھوں نے تمام یونٹس دیکھے اور وہاں ہونے والے کام کی تعریف کی۔

بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ ہوا سے بجلی بنانے سے ملکی معیشت پر کم بوجھ آتا ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنا ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ سستی بھی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا یو اے ای حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان بجلی، تعلیم، صحت کے بحرانوں سے نکلے اور دنیا میں ترقی کرے، متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کی مشکلات سے آگاہ ہے اور چاہتی ہے کہ پاکستان دنیا میں ابھر کر سامنے آئے۔

قونصل جنرل یو اے ای نے کہا ہوا سے بجلی بنانے کے پلانٹ مزید لگنے سے ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے، جس سے عام شہری کی مشکلات بھی کم ہوسکیں گی۔

قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت بھی پاکستان میں ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں