ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

حملہ کرنے والے کون تھے اور حملہ آور نے رؤف حسن سے کیا کہا؟ رہنما پی ٹی آئی نے پورا قصہ سنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان پی‌ ٹی آئی رؤف حسن نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا حملہ کرنے والوں کےچہرے میرے ذہن میں نقش ہیں ، وہ خواجہ سرانہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہربخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہویے کہا کہ حملہ کرنےوالوں کے چہرےمیرےذہن میں نقش ہیں، پہلےحملہ کرنےوالے نے کہا ہم توتمہیں ڈھونڈ رہے تھے اب ملے ہو ، جس کے بعد پہلےوالےنےحملہ کیا پھر 3 لوگ اور آئے اور ایک نے چادراوڑھی ہوئی تھی۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ حملہ کرنےوالےخواجہ سرانہیں تھے، حملہ کرنےوالےکوچادروالےنےکوئی تیزدھارآلہ دیا، وہ میری گردن پر حملے کاارادہ تھالیکن میری مزاحمت پرتیزدھارآلہ چہرےپرلگا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے پر حملےکی بات نہیں،رویوں کی بات ہے، جس ڈگرپرملک کوڈال دیاگیاہےہم تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، کوئی امیدکی کرن تو نظرآنی چاہیے،ریاست کیساتھ ایسانہیں کرناچاہیے۔

رہنما ساتھیوں پر ہونے والے مظالم کا بتاتےہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا میرےساتھ جوکچھ ہوا،پارٹی کےلوگ یاد آگئےکہ ان کیساتھ کیا کیا ہوا، میں چلاجاتاکوئی بات نہیں ہزاروں لوگ میری جگہ آجاتے، مسئلے کا حل لوگوں کوراستے سےہٹانانہیں ساتھ لے کر چلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنےوالوں نےبتایاکہ بانی پی ٹی آئی بہت غصےمیں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں