اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

’نہیں معلوم کتنے پاکستانی طلبہ کرغزستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ نہیں معلوم کتنے پاکستانی طلبہ کرغزستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ایچ ای سی چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ یہ بھی نہیں معلوم کہ کتنے پاکستانی طلبہ کرغزستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان معاملات کی جانچ کے لیے حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے۔

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ طلبہ کرغزستان سے ڈگری لے کر دیگر ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ چند ایک اداروں کو پی ایم ڈی سی نے بلیک لسٹ کیا ہوا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرغزستان میں مقامی افراد نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں کئی طلبہ زخمی جب کہ باقی محصور ہو گئے تھے۔

کرغزستان واقعے کے بعد حکومت پاکستان فوری حرکت میں آئی اور اپنے طلبہ وطالبات کی بحفظات وطن واپسی کے لیے اقدامات کرتے ہوئے اب تک کئی پروازوں کے ذریعے سینکڑوں طلبہ وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں