اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت تشویشناک قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: میڈیکل افسر نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کو تشویشناک قرار دے دیا اور کہا قےکی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی صحت سےمتعلق سینٹرل جیل کےایم اوکی رپورٹ سامنے آگئی۔

میڈیکل افسرکی رپورٹ میں ڈاکٹر یاسمین کی صحت کوتشویشناک قراردیا گیا اور کہا ہے کہ سخت گرمی کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی ، ان کا بلڈ پریشر 160/110 ہے۔

- Advertisement -

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ گزشتہ روزسےکچھ کھا پی نہ سکیں، قےکی وجہ سے رہنما پی ٹی آئی کے جسم میں پانی کی کمی ہوچکی ہے۔

سروسزاسپتال میں رہنما پی ٹی آئی کا علاج جاری ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے ان کو ڈائریا ہوگیا ہے، سخت گرمی کی وجہ سے آئی جی جیل پنجاب نے جیل میں ائرکولر لگانے کا حکم دیا تھا، جو اب تک نہیں لگایا جاسکا۔

گذشتہ روز رہنما پی ٹی آئی کوٹ لکھپت جیل میں بے ہوش ہوگئی تھیں ، جس کے بعد انھیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے تحریک انصاف کی رہنما 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے باعث قید ہیں۔ فروری میں گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمات میں ان سمیت محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں