اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

حکومت کا آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اگلےبجٹ میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سے تصدیق کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کیلئے پرائمری سرپلس جی ڈی پی کےایک فیصد کا پلان ہے، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوگا۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی تیاری پرپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ، آئی ایم ایف وفاقی بجٹ کے لیے اپنی سفارشات پیش کر رہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔

یاد رہے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف میں آئندہ وفاقی بجٹ کیلئےاہم اہداف طے کرلئے ہیں ،جس کے مطابق آئندہ مالی سال حکومت اسٹیٹ بینک پاکستان سے قرض نہیں لے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف میں اتفاق ہوا ہے کہ بیرونی ادائیگیاں بلاتاخیر بروقت کی جائیں گی اور ایف بی آرٹیکس ریفنڈادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہوگا۔

ذرائع نے کہا تھا کہ زرمبادلہ ذخائربہتربنانے،ادائیگیوں کیلئےانٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈزکااجراکیا جائے گا، درآمدات پرپابندی عائدنہیں ہوگی اور انٹرنیشنل ٹرانزکشنزکیلئےبھی پابندی نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں