اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

’پاکستان کا میڈیکل اسٹینڈرڈ دن بہ دن کمزور ہوتا جا رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے ملک کے طبی شعبے کے معیار کو کمزور قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ پاکستان کا میڈیکل اسٹینڈرڈ دن بہ دن کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ یہ واحد ملک ہے جہاں کوئی پوچھ گچھ یا انکوائری نہیں ہوتی۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ایڈمیشن کا سسٹم ہوتا ہے اور میرٹ پر امتحان پاس کرنے والے طلبہ کا ایڈمیشن ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر طلبہ باہر جاتے کیوں ہیں؟ بیرون ملک سے جب طلبہ ڈگری لے کر آتے ہیں تو کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کس چیز کا ڈاکٹر ہے۔ دوسرے ممالک کا مفاد صرف پیسے سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں