منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا: اعلامیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق حکومت پاکستان نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق سعودی عرب نے  پاکستان میں 20 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ولی عہد کے دورے کا سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا، مشترکہ اعلامیہ کچھ دیربعد جاری کیا جائے گا.

[bs-quote quote=”سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سرکاری اعلامیہ”][/bs-quote]

اعلامیہ کے مطابق محمد بن سلمان نے وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ایک نیا باب رقم کیا گیا، سیاسی، سفارتی، اقتصادی ،سرمایہ کاری کا فریم ورک طے کیا گیا، دورہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام دو طرفہ تعلقات کومضبوط کرے گا.

دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کو ترجیح دی گئی، سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، دونوں ممالک میں تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.

مزید پڑھیں: پاکستان سے ہونے والے معاہدے فقط شروعات ہیں: ولی عہد کا روانگی سے قبل وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ خطاب

اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کرتار پور بارڈرکھولنے کے فیصلےکو سراہا گیا، سعودی عرب نے پاکستان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کوسراہا ، دونوں ممالک کا علاقائی امن، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ممالک کا مسلمانوں کے خلاف تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی گئی.

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل یواین قرارداد، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے،دونوں ممالک کا خطے میں امن و امان اور سیکیورٹی پر واضح مؤقف ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں