اکتوبر 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.007 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اکتوبر کی فروخت 4.253 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 5.78فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.292ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2022کی فروخت 3.890ملین ٹن سے 15.38فیصد کم رہی۔ اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 97.33فیصد اضافہ سے 7لاکھ15ہزار 28ٹن رہی جبکہ اکتوبر 2022میں 3لاکھ62ہزار 350ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔
اکتوبر 2023کے مہینے میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروکت 11.35فیصد کمی سے 2.903ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2022میں 3.275ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اکتوبر 2023کی فروخت 12.90فیصد اضافہ سے 1.104ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2022 کے دوران 0.978ملین ٹن رہی تھی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے اکتوبر 2023 کے دوران مقامی مارکیٹ میں 2.780ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو اکتوبر 2022کی 3.143ملین ٹن فروخت سے 11.57فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی اکتوبر کے دوران مقامی مارکیٹ میں فروخت 5لاکھ 12ہزار 320ٹن رہی جو اکتوبر 2022کی 7لاکھ46ہزار927ٹن کی مقامی فروخت سے 31.41فیصد کم رہی۔
اکتوبر 2023کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6.16فیصد کمی سے ایک لاکھ 23ہزار 29ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جبکہ اکتوبر 2022میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ ایک لاکھ 31ہزار 111ٹن رہی تھی تاہم اکتوبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 156فیصد کا نمایاں اضافہ سے اکتوبر 2023میں 5لاکھ 91ہزار999ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو اکتوبر 2022میں 2لاکھ31ہزار 239 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی و برآمدی) 15.892ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 13.874ملین ٹن سے 14.55فیصد زائد رہی۔
رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 7.47فیصد اضافہ سے 13.426ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 12.492ملین ٹن رہی تھی۔ اسی دوران سیمنٹ کی مجموعی ایکسپورٹ میں بھی 78.53فیصد کا خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور جولائی تا اکتوبر 2023سیمنٹ کی ایکسپورٹ 2.466ملین ٹن رہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.381ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے مقامی مارکیٹ میں 11.113ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخٹ 10.402ملین ٹن سے 6.83فیصد زائد رہی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے جولائی تا اکتوبر 2023کے دوران 5لاکھ51ہزار264ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایکسپورٹ 4لاکھ19ہزار 823ٹن کے مقابلے میں 31.31فیصد زائد رہی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی تا اکتوبر 2023کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں مجموعی فروخت میں 7.78 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی فروخت 10.822ملین ٹن کے مقابلے میں 11.664ملین ٹن رہی۔
جولائی تا اکتوبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مقامی فروخت گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 10.65فیصد زائد رہی رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 2.312ملین ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 2.090ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔ جولائی تا اکتوبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 1.915 ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایکسپورٹ 0.962ملین ٹن کے مقابلے میں 99.15فیصد زائد رہی۔ جولائی تا اکتوبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 38.54فیصد اضافہ سے 4.227ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جنو بی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 3.051 ملین ٹن رہی تھی۔