کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزار روپے کی کمی ہو گئی ہے، جس کے بعد سونا 69 ہزار 450 روپے فی تولہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 69 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونا 860 روپے کمی کے بعد 59 ہزار 540 روپے کا ہو گیا، جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر اضافے کے بعد 1285 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ دو دن قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 620 روپے کی کمی ہوئی تھی، رواں ماہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے100 انڈیکس میں 2537 پوائنٹس کا اضافہ
13 مئی کو بھی بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 500 روپے تک سستا ہو گیا تھا۔
اس سے قبل 2 مئی کو عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے جب کہ دس گرام میں 770 روپے کی کمی ہوئی۔