منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد عالی شان گھر خرید لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے چند دنوں بعد ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں عالی شان گھر خرید لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے مشہور ساگر سلک کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک پُرتعیش اپارٹمنٹ کی خریدا ہے جو ممکنہ طور پر بیٹی کی پیدائش کا جشن منانے کا حصہ ہو سکتا ہے۔

اپارٹمنٹ کے اے انٹرپرائزز ایل ایل پی کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی دپیکا پڈوکون اور ان کے والد پرکاش پڈوکون کی مشترکہ ملکیت ہے۔

- Advertisement -

عالی شان گھر کا سودا 12 ستمبر 2024 کو تقریباً 17.78 کروڑ روپے میں طے پایا۔ 1,846 مربع فٹ پر محیط نئے اپارٹمنٹ میں 4 BHK اور 5 BHK کنفیگریشنز کے ساتھ ساتھ کار پارکنگ کی مخصوص جگہ بھی ہے۔

اپارٹمنٹ کیلیے تقریباً 1.07 کروڑ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30,000 روپے رجسٹریشن فیس کی مد میں ادا کیے گئے۔ ساگر سلک سوسائٹی اپنے اعلیٰ معیار کیلیے مشہور ہے۔

دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ کی ساس انجو بھونانی نے بھی اسی علاقے میں ایک اپارٹمنٹ 19.13 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ یہ پراپرٹی 1,822.45 مربع فٹ کے کارپٹ ایریا پر محیط ہے۔ اس کیلیے 95.68 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30,000 روپے کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں