بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ و سپر ماڈل دیپیکا پڈوکون کی پولیس وردی میں اجے دیوگن کے مشہور پوز میں تصویر وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ کے ہدایت کار روہت شیٹی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی پولیس وردی میں ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ کو اجے دیوگن کے مشہور پوز دیکھا جاسکتا ہے۔
ہدایت کار روہت شیٹی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میری ہیرو، ریل میں بھی اور حقیقت میں بھی، لیڈی سنگھم‘‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون ہدایت کار روہت شیٹی کی سنگھم 3 میں شکتی شیٹی کا کردار ادا کریں گی، اس فلم کا نام ’سنگھم اگین ‘ ہے، روہت نے ماں بننے والی دیپیکا کو ’لیڈی سنگھم‘ کے طور پر پیش کیا۔
فلم ’سنگھم اگین‘ کی مرکزی کاسٹ میں دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اجے دیوگن، رنویر سنگھ، اکشے کمار اور کرینہ کپور شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024ء کو مداحوں کو اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوش خبری سنائی تھی۔
اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر 2024ء میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔