جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

دپیکا پڈوکون ایک بار پھر طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ایک بار پھر طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون کو گزشتہ رات گھبراہٹ اور بے چینی کی وجہ سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ ہوئے۔

دپیکا کی ٹیم نے اس متعلق میڈیا کو تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: دپیکا کی خفیہ پیغام کیساتھ انسٹا گرام پوسٹ سے مداح تذبذب کا شکار

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

رواں سال جون میں دپیکا کو فلم ’K‘ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ شوٹنگ کے دوران وہ نعیم بے ہوشی کی حالت میں چلی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ کو گھبراہٹ اور بے چینی محسوس ہوئی، پھر ان کے دل کی ڈھرکن تیز ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں