جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

دیپیکا اور وِن ڈیزل کی فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی شوٹنگ کی دلچسپ ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : دپیکا پڈوکون فلم سیریز ٹرپل ایکس ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ سے اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کرنے جارہی ہیں اور ان کے مدمقابل ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل ہوں گے، دپیکا فلم میں سیرینا نام کی ایک شکاری کا کردار ادا کررہی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹا گرام پر ہالی ووڈ فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیپیکا سیرینا کے کردار میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا کہ واقعی دیپیکا نے سیٹ پر شریک اسٹار ون ڈیزل کے ساتھ شوٹنگ میں ایک اچھا وقت گزارا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وِن ڈیزل نے کیسے دیپیکا کو اٹھایا ہوا ہے۔

#Repost @deepikapadukone | #behindthescenes #fun #leadingman #serenaunger #xXxTheMovie #ReturnOfXanderCage @vindiesel

A video posted by Paramount Pictures Australia (@paramountau) on

- Advertisement -

حال ہی میں دپیکا پڈوکون اور وِن ڈیزل کی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا، فلم کا ٹریلر اداکار ون ڈیزل نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کیا۔ جس کے بعد پرستاروں کی اس فلم کے لئے توقعات مزید بڑھ گئی ہے، ہر کوئی فلم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا شوقین ہے۔

DIPIKA POST 2

مزید پڑھیں : دپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کا ٹریلر جاری

اس سے قبل ون ڈیزل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دپیکا پڈوکون اور وِن ڈیزل کی تصویر جاری کی گئی تھی، جس میں دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ ان تصاویر نے جہاں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا وہیں پرستاروں کی اس فلم کے لئے توقعات کو مزید بڑھا دیا تھا۔

مزید پڑھیں :  ون ڈیزل اور دپیکا پڈوکون کی پہلی تصویر منظر عام پر

DIPIKA POST 1

فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2002 میں آنے والی ’ٹرپل ایکس‘ اور 2005 میں آنے والی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا سیکوئل ہے۔ فلم میں روبی روز اور سیموئل جیکسن نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں