تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’مجھے نہیں لگتا ’منکڈ‘ کبھی کروں گا‘

لارڈز کے تاریخی میدان میں گزشتہ دنوں بھارتی ویمن ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی لیکن بھارتی بولر دیپتی شرما کا ’منکڈ رن آؤٹ’ اس وقت موضوع بحث بن گیا جب انگلش کھلاڑی چارلی ڈین میدان میں ہی آبدیدہ ہوگئیں۔

انگلینڈ ویمن ٹیم کو تیسرے میچ میں  جیت کے لیے 39 گیندوں پر 17 رنز درکار تھے اور ان کی ایک ہی وکٹ باقی تھی ایسے میں بھارتی کھلاڑی دیپتی شرما نے چارلی ڈین کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا جو اپنی کریز سے کافی دور تھیں۔

منکڈ کا فیصلہ تھرڈ امپائر کے پاس پہنچا جس میں انہیں آؤٹ قرار دیا گیا اور بھارت نے انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 20 سال بعد وائٹ واش کیا لیکن دیپتی شرما کے اس طرح آؤٹ کرنے پر چارلی ڈین بلا زمین پر پھینک کر زارو قطار رونے لگیں۔

بھارتی ٹیم میدان میں جیت کا جشن منانے میں مصروف ہوگئی تو دوسری طرف انگلش شائقین نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

بھارتی کھلاڑی کے اس طرح آؤٹ کرنے پر سابق انگلش کرکٹرز بھی بھڑک اٹھے اور انہوں نے اسے ‘ان فیئر پلے’ قرار دیا۔

’منکڈ‘ کے معاملے پر ایم سی سی کا ردعمل آگیا

اب اس معاملے پر انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ میں یہ کبھی کروں گا جب تک کہ میں واقعی میں کسی سے ناراض نہ ہوں جبکہ اس طرح رن آؤٹ کرنا لیگل ہے پھر بھی میں نہیں چاہتا ہے کہ یہ عام ہوجائے اور سب ہی ’منکڈ‘ کرنے لگیں۔

Comments

- Advertisement -