اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نواب بلی اور ہرن کی انوکھی دوستی

اشتہار

حیرت انگیز

بلی انسان کی دوست تو ہوتی ہے مگر بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ وہ کسی جانور سے دوستی کرلے۔

بلی عام طورپر اپنے جسم کی صفائی اپنی ہی زبان سے کرتی ہے، بلی کو جسم کے جس حصے کو بھی صاف کرنا ہوتا ہے وہ کافی دیر تک اُسے اپنی زبان سے چاٹتی رہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اٹ پر ایک صارف نے ہرن اور بلی کی دوستی کی انوکھی ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں چہل قدمی کرتی ہوئی باہر نکلی تو دیکھا ایک ہرن میری بلی کو چاٹ رہی ہے‘۔

مزید پڑھیں: گائیں بلی کو کیوں چاٹتی ہیں؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی بھی سکون سے ہرن کے پاس بیٹھی ہوئی ہے اور اُسے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہورہا۔

اس ویڈیو پر اب تک 1 ہزار 200 سے زائد صارفین نے کمنٹس کیے اور انہوں نے دونوں جانوروں کی دوستی کو پسند کیا جبکہ کچھ نے تو انسانوں کو اس سے سیکھنے کا مشور ہ بھی دیا۔

Walked out of my house to find a deer licking my cat from r/aww

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں