جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیت کر سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی ڈیف ٹیم شارجہ میں منعقدہ ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب وطن واپس پہنچ گئی۔

وطن واپسی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام، کھلاڑیوں کے رشتے داروں اور شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وطن واپسی پر کپتان ذکا احمد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ فائنل میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوتا لیکن سیمی فائنل میں بھارت کو سری لنکا نے شکست دی جس کی وجہ سے سری لنکا سے فائنل کھیلنا پڑا۔

ذکا احمد قریشی کا کہنا تھا کہ جس طرح عالمی اعزازات جیتنے پر دیگر کھلاڑیوں کو انعام ملتے ہیں اسی طرح ہمیں بھی انعامات ملنے چاہئیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ عمر فیاض نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے پوری منیجمنٹ نے بہت کام کیا، ہماری ٹیم نے بہت اچھا پرفارم کیا اور کامیابی سمیٹی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی بہت سپورٹ ہے اور کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ بھی ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ تک شارجہ میں کھیلا گیا اور پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔

فائنل میں سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دے کر کپتان ذکا احمد نے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں