اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سیاسی منافقت کے علمبردار آج پھر اپنی شکست اور رسوائی کی وضاحتیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ آج شکست خوردہ اور سیاسی منافقت کے علمبردار پھر اکٹھا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی وسائل کھانے والے پشیمانی اور ندامت کے بجائے ڈھٹائی کا ثبوت دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آج اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسی ضمن میں ٹوئٹ کیا اور اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے حالیہ بیان میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان واضح کرچکے کہ یہ چور ایک ہوجائیں گے میں اکیلا رہوں گا، عمران خان ایک اشارہ کردے آئیں بات کرتے ہیں تو یہ بھاگے آئیں گے، عمران خان ملک کو چوروں سے بچائیں گے، اور ادارے مضبوط کریں گے، ملک سے معاشی غداری کرنے والوں کو عمران خان نہیں چھوڑے گا۔
پی ڈی ایم کی صورت میں تیسرا دشمن سامنے آگیا، شبلی فراز
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا تھا کہ بلاول بھٹو ہماری سیاست میں ایک تفریح کاسامان پیدا ہوا ہے، بلاول والد سے کیوں نہیں پوچھتے کہ عوام سے روٹی کپڑا مکان کیوں چھین لیا؟۔