اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل غزہ کی زمین پر قبضہ کرے گا۔
وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی زمین پر اس وقت تک قبضہ کرے گا جب تک حماس اس پٹی میں قید تمام اسیروں کو رہا کرنے پر راضی نہیں ہو جاتی۔
یروشلم پوسٹ نے کاٹز کے حوالے سے کہا کہ ”حماس جتنا زیادہ یرغمالیوں کی رہائی سے انکار پر قائم رہے گی اتنا ہی زیادہ علاقہ کھوئے گا جو اسرائیل کے ساتھ مل جائے گا”۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو، اسرائیل مستقل کنٹرول کے لیے پٹی کے زیادہ سے زیادہ علاقے پر قبضہ جاری رکھے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل حماس کے خلاف اپنی مہم کو "تیز” کرے گا اور "تمام فوجی اور شہری دباؤ کا استعمال کرے گا، بشمول غزہ کی آبادی کا جنوب سے انخلاء اور غزہ کے رہائشیوں کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے رضاکارانہ نقل مکانی کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گا۔
مقامی میڈیا نے ان کے حوالے سے بتایا کہ کاٹز نے فوج کو "غزہ میں اضافی علاقوں پر قبضہ کرنے، آبادی کو خالی کرنے، اور غزہ کے ارد گرد سیکورٹی زونز کو وسعت دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ اسرائیلی برادریوں اور فوجیوں کی حفاظت کی جا سکے۔