تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم نے دونوں تقرریوں کے لیے ایڈوائس صدر کو بھیج دی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف پر تقرریوں کے لیے ایڈوائس صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بنانے کے فیصلے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں تقرریوں کے لیے ایڈوائس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آئین اور میرٹ کے مطابق تعیناتی کی جا رہی ہے اور وزیراعظم کی ایڈوائس قانون وآئین کے مطابق ہے اور اسی کے مطابق قانون آئین کے مطابق سارے معاملات طے پائے ہیں۔

امید ہے صدر مملکت آئینی تعیناتی کو سیاسی نہیں کرینگے اور اس حوالے سے کوئی تنازع نہیں کھڑا کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایڈوائس وزیراعظم کی ہے کسی اور کی نہیں۔ صدر سپریم کمانڈر ہیں انہیں اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ امید ہے صدر اس کو سیاسی نقطہ نظر سے نہیں دیکھیں گے اور اس مقدس فریضےکو بخوبی نبھائیں گے۔

وزیر دفاع نے اسی حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تقرریوں کی ایڈوائس صدر علوی کے پاس چلی گئی ہے اور اب یہ عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازع؟

یہ بھی پڑھیں: ’صدر نے عمران خان کے ایما پر سمری روکی تو بے یقینی پیدا ہوگی‘

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ صدر علوی کی بھی آزمائش ہے کہ وہ سیاسی ایڈوائس پرعمل کرینگے یا آئینی وقانونی ایڈوائس پر۔ بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرض ہے۔ امید ہے کہ صدر مملکت کوئی تنازع نہیں کھڑا کریں گے۔

 

Comments

- Advertisement -