تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’صدر نے عمران خان کے ایما پر سمری روکی تو بے یقینی پیدا ہوگی‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر صدر پاکستان عمران خان کے کہنے پر سمری روک لیتے ہیں اس سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگی۔

وزیر دفاع نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ایک نجی ٹی وی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر سمری روک لیتے ہیں تو اس سے غیر یقینی کی صورتحال ضرور پیدا ہوگی لیکن ہم اس سے نکل جائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اہم تعیناتی میں سابق صدر آصف زرداری کا مشورہ اہمیت کا حامل ہے اور ہماری ترجیج میں ان کی ایڈوائس پہلے نمبر پر ہو گی۔

 

ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ہمارے 2،3 ماہ سے غیر رسمی رابطے ہیں۔ دوسری طرف سے سنجیدگی دکھائی جاتی تو بات آگے بڑھ سکتی تھی۔ سمری رات کو آنے سے شاہد خاقان اور رانا ثنا اللہ کے خدشات دور ہوگئے۔ امید ہے کل تک صدر کو سمری بھجوا دی جائے گی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا صدر کوئی جھگڑے والی بات کریں گے۔ امید ہے کل تک آرمی چیف کی تقرری کے تمام مراحل طے کر لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری پر صدر مملکت مجھ سے بات کریں گے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئےجاتا ہے میں تو اپنی پارٹی کا سربراہ ہوں تو صدر میرے سے ضرور بات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -