تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شیخ رشید کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے سیاسی مسخرہ اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے کئی ٹوئٹس کی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ سیاسی مسخرہ اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ شیخ رشید کیخلاف قانونی کارروائی ہورہی ہے 15 کلوہیروئن نہیں ڈالی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں۔ میڈیا کے سامنے پولیس کو دھکے دینے والا مار پیٹ کا جھوٹ بول رہا ہے۔

 

وفاقی وزیر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ قانون کے نیچے لاؤں گا کا ڈائیلاگ بولنے والا آج قانون سے کیوں ڈرتا ہے؟ قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرنا پولیس کا فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طیبہ گل کی طرح اغواکیا ہے نہ بشیر میمن کی طرح واش روم میں بند۔ آپ نے کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا ہے تو عدالت کو بتا دیں۔

رانا ثنا اللہ نے اسی حوالے سے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں، قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا۔ قتل، ہشتگرد تنظیموں سے رابطے کا سنگین الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں۔

 

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین، صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا، جھوٹے مقدمے بنوائے۔ گزشتہ 4 سال کے سیاہ دور میں صحافیوں کو گولیاں دی گئیں اور پسلیاں توڑی گئیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ہر اس ادارے کو گالیاں دیتے ہیں جو ان سے جواب مانگے۔ آج باس اور چپڑاسی دونوں کی قانون کا سامنا کرنے سے ہوا نکلی ہوئی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -