جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

’فلسطین کا دفاع پوری مسلم دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ او آئی سی امت مسلمہ کی مشترکہ آواز ہے ہمیں یکجا ہو کر فیصلے لینے ہوں گے فلسطین کا دفاع پوری مسلم دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

او آئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی ریاست کےعالمی اعتراف کیلئے بھرپور سفارتی کوششیں کرے گا اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کا پابندکرنا ہو گا اس کے لیے عالمی برادری کردار ادا کرے۔

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ دو ریاستی حل کو عملی شکل دیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، یروشلم فلسطین کا دارالحکومت ہے اسرائیلی قبضہ تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ماڈل دہرانا چاہتا ہے ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیری عوام کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور اوآئی سی میں بھرپور طریقے سے اجاگر کرے گا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گرد حملے برداشت نہیں کریں گے اپنی سرزمین کادفاع کریں گے افغان عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں لیکن دہشت گردوں کو پناہ دینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں