تازہ ترین

فوجی عدالتوں میں سویلنز ٹرائل کیخلاف فیصلہ، سندھ کے بعد وزارت دفاع اور بلوچستان نے بھی چیلنج کردیا

اسلام آباد : وزارت دفاع اور بلوچستان حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل سےمتعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، سندھ کے بعد وزارت دفاع اور بلوچستان حکومت نے بھی فیصلہ چیلنج کردیا۔

وزارت دفاع نے ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردینے اور اپیلوں پر حتمی فیصلےتک ٹرائل روکنے کیخلاف حکم امتناع کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59(4) بھی بحال کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ دفعات کالعدم قرار دینےسےملک کا نقصان ہوگا، سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیاوہ ناقابل سماعت تھیں۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے آرمی ایکٹ ، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کرنے اور اپیلوں پرفیصلےتک 5 رکنی بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی بھی استدعا کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے ناقابل سماعت درخواستوں پر حکم جاری کیا۔

خیال رہے نگراں سندھ حکومت اورشہدافاؤنڈیشن بھی فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلے کوچیلنج کرچکے ہیں جبکہ سینیٹ میں فوجی عدالتوں سےمتعلق سپریم کورٹ کے فیصلے خلاف قرارداد منظورہوچکی ہے۔

سینیٹ کی قرارداد میں سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظر ثانی کی مطالبہ کیا گیا ، جبکہ لواحقین شہدا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلےپرنظرثانی کرےتاکہ غداروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے، ہم نےملک کےدفاع اورسلامتی کے لئےقربانیاں دی ہیں۔

Comments

- Advertisement -