تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

عام انتخابات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت لاہور میں الیکشن کی تیاریوں سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں نے ڈورٹوڈورمہم پرعمران خان کو بریفنگ دی۔

عمران خان نے انتخابات کی تیاریوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جلد بلاک کو ڈلیول پر تنظیمیں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیربرداشت نہیں کی جائےگی، نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ن لیگ کے نام ان کی غیرسنجیدگی کااظہارہے، نگراں حکومت کاکام شفاف انتخابات کراناہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےنگراں حکومت کیلئےایسےنام دئیے جن پر اعتراض نہیں ہوسکتا، ہم نے نگراں حکومت کیلئےایسےنام دئیےجوسب کو قابل قبول ہوں گے۔

اس سے پہلے ٹویٹ پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ ‏سندھ میں تازہ ترین بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے رپورٹس کےبعد یہ واضح ہو چکا کہ پیپلز پارٹی آزادانہ و شفاف انتخابات میں قطعاً یکسو نہیں، یہ ووٹوں کےحصول کیلئے طاقت،بلیک میلنگ،پولیس اور پیسےکا (بےدریغ )استعمال کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں مجرموں کے(برسرِاقتدار) گروہ اور ان کے سرپرستوں نے EVMs کی راہ میں کیوں روڑے اٹکائے، EVMs شفافیت اور نتائج کی فوری دستیابی ممکن بناتی ہیں جس سےدھاندلی اور نتائج میں ردو بدل کےدروازےبند ہوتےہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ملک کا استحکام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد سے جڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -