تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت: میرے والد سے جھگڑا کیوں کیا؟ کم عمر بیٹے کی سفاکی نے دل دہلا دیے

نئی دہلی: بھارت میں کم عمر بیٹے نے والد سے جھگڑا کرنے والے شخص سے بھیانک انتقام لے لیا، تیز دھار آلے کے پے درپے وار سے شہری ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لرزہ خیز واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا جہاں لڑکے نے درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، بیٹے نے شہری کو اس بنیاد پر قتل کردیا کیوں کہ اس نے والد سے لڑائی جھگڑا کیا تھا۔ ملزم نے دوستوں کی مدد سے شخص کو موت کے گھاٹ اتارا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکے کے ہمراہ اس کے دو دوستوں نے بھی چاقو کے وار کیے، خاندان کے افراد نے متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

بھارت میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ ۔۔۔ کمزور دل افراد نہ پڑھیں

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے ساتھ اس کا دوست بھی تھا لیکن ملزمان نے اسے ڈرا دھمکا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور پے در پے تیز دھار آلے سے وار کیے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ مرکزی ملزم کے خلاف اہل علاقے نے بھی اس کے رویوں کی شکایات کیں۔

Comments

- Advertisement -